قومی ادبی انعامات

اکادمی ادبیات پاکستان ایک برس کے دوران میں شائع ہونے والی تمام نثری اور شعری اصناف یعنی تنقید، تحقیق، ناول ، افسانہ، انشائیہ ، سفر نامہ ، طنزو مزاح ، سوانح ، ڈرامہ ، ادبی کالم ، نظم اور غزل وغیرہ پر مبنی طبع زاد سال کی بہترین ادبی کتاب پر ’’قومی ادبی انعام‘‘ دیتی ہے۔ یہ انعام اردو، پنجابی ، سندھی ، پشتو ، بلوچی ، سرائیکی ، براہوئی ، ہندکو اور انگریزی زبان کے علاوہ ترجمے کی بہترین کتاب پر بھی دیے جاتے ہیں ۔ انعام حاصل کرنے والی کتاب کے مصنف کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ کے علاوہ مبلغ 200,000/- (دو لاکھ روپے ) کی رقم بھی پیش کی جاتی ہے۔ انعامات دینے کا سلسلہ 1401ہجری سے شروع کیا گیا تھا۔1998سے ان انعامات کو عیسوی سال کے مطابق کیاگیا۔اب تک2020ء تک کے انعامات دیے جاچکے ہیں۔