پاکستان میں اردو ادبی و لسانی تحقیق کے 75سال کے موضوع پرآن لائن سیمینار

اسلام آباد(پ۔ر) ا کادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام ،پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں”پاکستان میں اردو ادبی و لسانی تحقیق کے 75سال “ کے موضوع پرآن لائن سیمینارآج مورخہ16ستمبر 2021بروزجمعرات ، 3:00بجے سہ پہر، منعقد ہوگا۔ مجلس صدارت میں پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد اور پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی شامل ہوں گے۔پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی اور پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال مہمانان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر آغا ناصر مہمان اعزاز ہوں گے۔ چیئرمین اکادمی ادبیا ت پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک ، ابتدائیہ پیش کریں گے۔پروفیسر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر(اسلام آباد)،”اردو تحقیق میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کردار“، پروفیسرڈاکٹر زاہد منیر(لاہور)، ”پاکستان میں اردو تدوین کے 75سال “، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ رفیق(بہاولپور)،” شعبہ اردو بہاولپوریونیورسٹی کی ادبی و لسانی تحقیقی خدمات “،پروفیسر ڈاکٹر نذر عابد(مانسہرہ)،”ارود رباعی کے 75سال “، پروفیسر ڈاکٹر خالد خٹک(کوئٹہ )، ”بلوچستان کی جامعات میں اردو تحقیق کے رجحانات“، پروفیسر ڈاکٹر اعظمٰی فرمان(کراچی)، ”پاکستان میں نسائی تحقیق کی روایت کے 75سال “، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم (لاہور)، ”اردو ادبی تحقیق مسائل و امکانات“، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز کلیانی(ملتان)،”بہاﺅالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان شعبہ اردو کے زیر اہتمام تحقیقی معیارات:تنقیدی جائزہ“، پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ اسلم (اسلام آباد)، ”اردو کی ادبی و لسانی تحقیق میں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کا کردار“، ڈاکٹر خالد ندیم (سرگودھا)، ”آثار اقبال کی تدوین 75سالہ تاریخ اور امکانات “،پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری(پشاور)، ”ادبی و لسانی تحقیق میں شعبہ اردو جامعہ پشاور کی خدمات“، پروفیسر ڈاکٹر اشرف کمال (بکھر)، “پاکستان میں اردو زبان کی پیدائش کے حوالے سے لسانی تحقیق کے 75سال “، ڈاکٹر طارق ہاشمی (فیصل آباد)، ”پاکستانی جامعات میں اردو غزل پر تحقیق“، ڈاکٹر محمد افضال بٹ(سیالکوٹ)، ”پاکستان میں اردو ناول اور تحقیقی مقالہ جات ایک جائزہ “،ڈاکٹر رخسانہ بلوچ (فیصل آباد)،”اردو تحقیق اور گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد“، ڈاکٹر فرحت ورک(راولپنڈی)، ”پاکستانی مزاح میں لفظی تحریف نگاری کاتجزیہ “، ڈاکٹر شذراسکندری(جام شورو)، ”اردو لسانی و ادبی تحقیق میں سندھ یونیورسٹی جام شوروکا حصہ “، ڈاکٹر حمیرا اشفاق(اسلام آباد)، ”اردو کی ادبی و لسانی تحقیق میں انٹر نیشل اسلامک یونیورسٹی کی خدمات“، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ (اسلام آباد)، ”اردو تحقیق اور وفاقی اردو یونیورسٹی“، ڈاکٹر شیر علی(اسلام آباد)، ”پاکستان میں اردو نظم کا ارتقا“اور ڈاکٹر طارق بن عمر(میر پور)، ”اردو تحقیق اور شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی “ کے موضوع پر مقالات پیش کریں گے۔ نظامت پروفیسر ڈاکٹر تنظیم الفردوس کریں گی۔

Comments are closed.