بلتستان کے نامور صوفی شاعر شیخ غلام حسین سحرکے انتقال پر ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی کا اظہار تعزیت

اسلام آباد(پ۔ر) اکادمی ادبیا ت پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے بلتستان کے نامور صوفی شاعر شیخ غلام حسین سحر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ غلا م حسین سحر بیک وقت اردو بلتی فارسی اور عربی زبان میں شاعری کرتے تھے۔ وہ عرفانی شاعر تھے۔ان کا بلتی اور اردوکلام کا مجموعہ ”پیام سحر“ کے نام سے شائع ہوا جسے ادبی حلقوں میں سراہاگیا ہے۔ آپ کے اردو کلام میں وطن کی مٹی سے محبت کا عنصر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا وہ مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال سے ادب ایک اہم لکھنے والے سے محروم ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Comments are closed.