وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب صدیقی کی چیئرمین اکادمی ڈاکٹریوسف خشک سے ملاقات


اسلام آباد(پ۔ر)وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، شعیب صدیقی نے اکادمی ادبیات پاکستان کا دورہ کیا اور چیئرمین اکادمی ، ڈاکٹر یوسف خشک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین، اکادمی نے کہاکہ اکادمی ادب کے فروغ اور ادیبوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے معزز مہمان کو اکادمی کے تحت ہونے والی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ کوئی بھی شعبہ اس کے بغیر صحیح معنوں میں ترقی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ جدید دور میں آئی ٹی کی مدد سے ہم اکادمی کو جدید خطوط پر چلا سکتے ہیں۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری ، شعیب صدیقی نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ علم و ادب کے بغیر صحیح سمت ترقی نہیں کر سکتا ہے۔ مجھے خود علم و ادب سے بے پناہ شغف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکادمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بدولت ادب کے فروغ اور ادبیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بہتر نتائج دے سکتی ہے۔اس ضمن میں وفاقی سیکرٹری شعیب صدیقی نے چیئرمین اکادمی ، ڈاکٹر یوسف خشک کو اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور آئندہ کےمنصوبوںکو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Pakistan Academy of Letters, Islamabad

Press Release

Federal Secretary for Information Technology Shoaib Siddiqui meets Chairman PAL Dr. Yousuf Khushk

ISLAMABAD: Federal Secretary for Information Technology, Shoaib Siddiqui visited Pakistan Academy of Letters (PAL) and met the Chairman, PAL Dr. Yousuf Khushk. Issues of mutual interest were discussed during the meeting.

On this occasion, the Chairman, PAL said that the Academy is working on a solid foundation for the promotion of literature and the welfare of writers. He briefed the distinguished guest about the activities under the PAL and future plans. Dr. Yousuf Khushk said that information technology is the need of the hour. No sector can truly develop without it. He said that with the help of I.T in modern times we can run the PAL on modern lines.

On the occasion, Federal Secretary Shoaib Siddiqui said that no society can progress in the right direction without knowledge and literature. I myself am very fond of knowledge and literature. He said that the PAL could give better results in terms of promotion of literature and welfare of writers through information technology.

In this regard, Federal Secretary Shoaib Siddiqui assured the Chairman PAL, Dr. Yousuf Khushk of all possible cooperation from his side and agreed to work together for the completion of future projects.

Comments are closed.