اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام آن لائن عالمی حمدیہ مشاعرے کا انعقاد

اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان میں پہلی بار مختلف پاکستانی زبانوں میںآن لائن عالمی حمدیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ صدارت حلیم قریشی نے کی۔ ڈاکٹر خلیل طوقار(ترکی)، یشپ تمنا(یوکے)،رئیس وارثی(نیویارک،امریکہ)اور قمر رضا شہزاد(ملتان)مہمانان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان، نے ابتدائیہ پیش کیا۔ نظامت ناصر علی سیدنے کی۔ مشاعرے میں ملک بھر اور بیرون ملک سے شعراءکرام نے حمدیہ کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین ،اکادمی ادبیات پاکستان نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اکادمی ادبیات پاکستان کے تحت رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں آن لائن عالمی حمدیہ مشاعرے کا انعقاد ہم سب کے لیے باعث سعادت ہے۔ اس مقدس مہینے میں اللہ تبارک وتعالٰی کی طرف سے فیوض و برکات کا نزول ہوتا ہے۔ ایسے میں ہمارے شعراءکرام اپنے رب سے بندگی، عجز اور تشکر کااظہار اپنے خوبصورت حمدیہ کلا م میں کرتے ہیں۔ اردو شاعری پر مذہب کے گہرے اثرات ہیں اور تہذیبی سطح پر بھی حمد، نعت اور محفل مسالمہ کی مضبوط روایت موجود ہے۔ چیئرمین اکادمی نے کہاکہ اس عالمی حمدیہ مشاعرہ کا امتیازی وصف یہ بھی ہے کہ اس میں ملک کے مختلف زبانو ں میں شاعری کرنے والے اور بیرون ملک شعراءاپنا حمدیہ کلام پیش کریں گے ۔ اس سے قبل پچھلے سال بھی اکادمی کے تحت عالمی حمدیہ مشاعرہ منعقد ہوا تھا۔ کوڈ 19کی تیسری خطرناک لہر کے باوجود آپ تمام معزز شعراءکرام کی شرکت خاص کر بیرونی ممالک میں ہمارے شعراءبجاطور پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ آپ کی شرکت ہمارے لیے اعزاز اور باعث افتحار ہے ۔ میں آپ تمام شعراءکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ حلیم قریشی نے کہاکہ اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے رمضان کے مقدس مہینے میں آج لائن عالمی حمدیہ مشاعر ے کا انعقاد ایک احسن قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اردو شاعری میں حمدکی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ہر شاعر حمد لکھنے کو اپنے لیے اعزاز اور آخرت میں نجات کا ذریعہ سمجھتا ہے۔ مہمانا ن خصوصی ڈاکٹر خلیل طوقار(ترکی)، یشپ تمنا(یوکے)،رئیس وارثی(نیویارک،امریکہ)اور قمر رضا شہزاد(ملتان)نے اکادمی ادبیات پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے آن لائن عالمی حمدیہ مشاعرے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ کوڈ19کے باوجود اکادمی نے ادبی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے جس کے لےے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ، ڈاکٹر یوسف خشک،بجا طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مشاعرے میں جاوید منظر(کراچی)، ڈاکٹر فرحت عباس(راولپنڈی)، ناصرہ زبیری(کراچی)، ڈاکٹر نذیر تبسم(پشاور)، ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد(اسلام آباد)، والہ جمال(مصر)، تبسم ملیح آبادی(اسلام آباد)، عابد رشید(شکاگو، امریکہ)، ابرار حسین(اسلام آباد)، خالد رﺅف(ٹورنٹو، کینیڈا)،غافر شہزاد(لاہور)، رخشندہ نوید(لاہور)، حنیف عابد(کراچی)، سیدہ فرح شاہ(سرگودھا)،نجمہ شاہین کھوسہ(لاہور)، شازیہ اکبر(اسلام آباد)، شاہ غزالی(ہیوسٹن، امریکہ)، وحید قریشی(ہری پور)، شہاب صفدر(ڈیرہ اسماعیل خان)،عامر عبد اللہ(جھنگ)، حسن شیخ(خیر پور)، احمد عرفان(نیویارک، امریکہ)، اعجاز بھٹی(نیویارک، امریکہ)، جنید آذر(اسلام آباد)، منیر قاسم(راولپنڈی)، اشرف کمال(بھکر)، شکیل احمد نایاب(پشاور)، شہزاد بیگ(فیصل آباد)، ڈاکٹر ضیغم حسن(پشاور)اور دیگر نے پاکستانی زبانوں میں حمدیہ کلام پیش کیا۔

عالمی آن لائن حمدیہ مشاعرے کے شرکا

Comments are closed.