پاک چین گلوبل ثقافتی روابط کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر لی ژی کی چیئرمین اکادمی، ڈاکٹر یوسف خشک سے ملاقات

اسلام آباد (پ۔ ر) پاک چین گلوبل ثقافتی روابط کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر لی ژی نے اکادمی ادبیات پاکستان کا دورہ کیا اور چیئرمین اکادمی ڈاکٹر یوسف خشک سے ملاقات کی۔ ملا قات کے دوران ڈاکٹر لی ژی نے پاک چین 70سالہ دوستی کے موقع پرچین کے صدر شی چن پنگ کی کتاب”چین کی طرز حکمرانی “ والیم نمبر3، کے 55عدنسخے ڈاکٹر یوسف خشک،چیئرمین اکادمی کو تحفے کے طو ر پر پیش کیے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ادبی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین اکادمی نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ ادبی روابط کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ادیبوں کے تبادلے اور باہمی ادب کے تراجم سے عوامی اور حکومتی سطح پر دونوں ملکوں کو قریب آنے میں مدد ملے گی ۔ ڈاکٹر لی ژی اور ڈاکٹر یوسف خشک نے دونوں ممالک کے درمیان آئندہ کے ادبی منصوبوں پر مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین اکادمی نے ڈاکٹر لی ژی کا چینی صدرکی طرف سے کتب کے تحفہ پر شکریہ ادا کیا۔

پاک چین گلوبل ثقافتی روابط کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر لی ژی، چیئرمین اکادمی، ڈاکٹر یوسف خشک کو چین کے صدر شی چن پنگ کی کتاب”چین کی طرز حکمرانی “ والیم نمبر3،کے نسخے پیش کر رہے ہیں۔


Pakistan Academy of Letters Islamabad

Press Release

Meeting of the C.E.O Pak-China Global Cultural Link (pvt) Limited with the Chairman Pakistan Academy of Letters.

Islamabad (P.R) “we are hopeful to further enhance the literary ties between Pakistan and China with mutual consultations in a fruitful and distinctive way”. C.E.O Dr Li.Yi

The C.E.O Dr Li.Yi, had a meeting with Chairman, Pakistan Academy of Letters Dr. Yusuf Khushk, Meritorious Prof. during his visit to PAL. The main agenda of the meeting was to present “The Governance of China (III)” the third volume of Chinese President Xi Jinping’s book on governance (gift of 55 books in number on the celebrated occasion of 70 years of China Pakistan relationship a) as well as to discuss the ways of future cooperation in the sphere of literature and literary activities.

Comments are closed.