ترکی کے کنٹری ڈائریکٹر ہارون کوکو کالیجو کی ڈاکٹر یوسف خشک چیئرمین اکادمی ادبیات سے ملاقات


اسلام آباد(پ۔ر)پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکولز و کالجز فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹرہارون کو کوکالیجو نے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان ادبی روابط کو مزید مستحکم کرنے پر کفتگو ہوئی۔ جناب ہارون کوکوکالیجو کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ مارچ 2021 پاکستان میں منعقدہونے والے بچوں کے ادب پر بین الاقوامی سیمینار (ماضی،حال، مستقبل) دونوں ملکوں کی نئی نسل کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ اس طرح کے سیمینار ز سے دونوں ملکوں کو ادب کے شعبے میں ایک دوسرے کے قریب آنے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر یوسف خشک چیئرمین اکادمی ادبیات نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کے ادب پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ سیمیناربچوں کے ادب کو فروغ دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ہارون کوکوکالیجو اور ڈاکٹر یوسف خشک چیئرمین اکادمی ادبیات نے بچوں کے ادب پر بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد کو موثر اور بامقصد بنانے کے لیے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔


Press Release
Turkish Country Director Harun Kucukaladagli meets Dr. Yousuf Khushk, Chairman, PAL
Islamabad (P.R) Harun Kucukaladagli, Country Director, Pak-Turkish Maarif International Schools and Colleges Foundation, called on Dr. Yousuf Khushk, Chairman, Pakistan Academy of Letters (PAL). Issues of mutual interest and further strengthening of literary ties between the two countries were discussed during the meeting. Mr. Harun Kucukaladagli, Country Director, said that the International Seminar on Children’s Literature (Past, Present, Future) to be held in Pakistan in March 2021 would be useful for the new generation of both the countries. Such seminars will help bring the two countries closer together in the field of literature.
Dr. Yousuf Khushk, Chairman, PAL, said that holding an international seminar on children’s literature is a matter of urgency. This seminar will be a milestone in the promotion of children’s literature.
Harun Kucukaladagli and Dr. Yousuf Khushk, Chairman,PAL, agreed to work together to make the International Seminar on Children’s Literature effective and purposeful.

Comments are closed.