شاعر ، ادیب اور دانشور نصیر ترابی کے انتقا ل پر چیئرمین اکادمی ڈاکٹر یوسف خشک کی تعزیت

اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے نامور شاعر، ماہر لسانیات، لغت نویس اور دانشور نصیر ترابی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ نصیر ترابی اعلیٰ پائے کے شاعر اور ادیب تھے۔ وہ پاکستان رائٹرز گلڈ کے ایگزیکٹو ممبراور سنڈیکیٹ جامعہ کراچی بھی رہے ۔ اُن کی شعری تصنیفات میں عکس فریادی (غزلیات) شاعری پر مباحث اورلاریب شامل ہیں۔اُن کی کتاب لاریب کو اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے جنوری 2017میں علامہ اقبال ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نصیر ترابی کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین اکادمی، ڈاکٹر یوسف خشک نے مرحوم کے لیے مغفرت اور پس ماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Comments are closed.