اردو کے عہد سازشاعر احمد فراز کی 90ویں سالگرہ کی مناسبت سے احمد فراز قومی ادبی سیمینار

اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام احمد فراز ٹرسٹ کے اشتراک سے اردو کے عہد سازشاعر احمد فراز کی 90ویں سالگرہ کی مناسبت سے احمد فراز قومی ادبی سیمینار آج مورخہ12جنوری2021بروز منگل، 4:00بجے شام، اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔ شفقت محمود ، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ و ثقافت اور سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مجلس صدارت میں پروفیسر فتح محمد ملک، افتخار عارف اور محمد اظہار الحق ہو ں گے۔ سعدی فراز مہمان اعزاز ہوں گے۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان ، ابتدائیہ پیش کریں گے۔ حفیظ خان، محمد حمید شاہد، خواجہ نجم الحسن، اختر عثمان، عائشہ مسعود، ڈاکٹر عابد سیال، ڈاکٹر روش ندیم اور ڈاکٹر حمیرا اشفاق اظہار خیال کریں گے۔ حسن عباس رضا منظوم خراج پیش کریں گے۔ عدنان رضا ، بانو رحمت اور زاہد علی خان کلامِ فراز ساز و آواز کے ساتھ پیش کریں گے ۔ نظامت محبوب ظفر کریں گے۔

Comments are closed.