جرمن ایمبیسیڈر برن ہارڈ شلاغیک کی چیئرمین اکادمی ادبیا ت پاکستان سے ملاقات


اسلام آباد(پ۔ر)پاکستان اور جرمنی کے مابین ادبی روابط کو مزید مستحکم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر یوسف خشک نے پاکستان میں متعین فیڈرل ری پبلک آف جرمنی کے سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ شلاغیک سے اکادمی ادبیات پاکستان میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں چیئرمین اکادمی پروفیسرڈاکٹر یوسف خشک اور جرمنی کے سفیر ڈاکٹر برن ہارڈ شلاغیک نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک میں ادب کے فروغ اور تبادلے پر گفتگو کی۔ چیئرمین اکادمی نے کہا کہ جرمنی کے ساتھ ادبی روابط کو موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے معزز مہمان ڈاکٹر برن ہارڈ شلاغیک کو اکادمی کے تحت ہونے والی ادبی سرگرمیوں اورآئندہ کے ادبی منصوبوں اور مطبوعات کی اشاعت سے آگاہ کیا۔ چیئرمین اکادمی پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک نے گزشتہ ماہ نومبر میں ”دی ویژن آف اقبال: ایمبیسیڈر ز کانفرنس“کا خصوصی ذکر کیا جس سے دنیا بھر میں علامہ اقبال کی فکر و دانش کے حوالے سے ایک مثبت پیغام گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین ادب کے تبادلے کے سلسلے میں تراجم ناگزیر ہیں۔ جرمنی کے سفیرڈاکٹر برن ہارڈ شلاغیک نے کہا کہ اکادمی ادب کے فروغ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کے حوالے سے ایمبیسیڈر کانفرنس دونوں ممالک کے ادب کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے اکادمی کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ کے منصوبوں کو خوش آئند قراردیتے ہوئے مل کر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ بعدازاں چیئرمین اکادمی نے جرمنی کے سفیر کو اکادمی کی مطبوعات اور سونیئر پیش کیے۔ جرمنی کے سفیر نے چیئرمین اکادمی کو جرمنی کی مطبوعات پیش کیں۔


H.E. DR. BERNHARD SCHLAGHECK, AMBASSADOR, GERMANY VISIT TO PAL

PRESS RELEASE
Consideration upon Possible Areas of Future Cooperation and joint venture literary projects with mutual consultations

Islamabad (P.R). “H.E. Dr. Bernhard Schlagheck, Ambassador, Embassy of the Federal Republic of Germany to the Islamic Republic of Pakistan’s visit to Pakistan Academy of Letters (PAL) has assured beginning of pondering upon the significant matters and possible areas of cooperation such as signing of MoU, translation of literature on reciprocal basis and many other initiatives in the field of language and literature between Pakistan and Germany”. These words were expressed by Chairman, PAL Dr. Yousuf Khushk, meritorious Prof during his meeting with H.E during his visit to PAL on 10th December, 2020.
“I really appreciate Chairman PAL’s efforts done for the promotion of literary dialogue and collaboration between Pakistan and Germany.” H.E. Dr. Bernhard Schlagheck, Ambassador after going through the presentation about PAL’s major objectives/functions and future plans.
The visit was organized to discuss the Mutual Translation and Publication of Classic/contemporary Works between Germany and Pakistan so that the ways of establishing strong relation between the writers of both the countries may be paved. The gifts of books and other souvenir were presented by Chairman PAL to the honourable guest.
The representative also visited the Academy and got pleased to know about the translations of World Literature into Urdu and other Pakistani languages from the platform of PAL and other Future Plans of PAL.

Comments are closed.