اردو کے ممتاز شاعر، ڈرامہ نگاراور فلم ساز اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پراکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ ۔ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے اردو کے ممتاز شاعر، ڈرامہ نگار، فلم ساز اور ٹیلی ویژن کے کردار جیدی سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار اطہر شاہ خان جیدی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر یوسف خشک نے کہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اطہر شاہ خان اداکار ہونے کے ساتھ ایک عندہ شاعر اور ڈرمہ نگار بھی تھے۔ 2001ء میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا، پاکستان ٹیلی ویژن کی سلور جوبلی میں اطہر شاہ خان جیدی کو گولڈ میڈل عطا کیا۔ اطہر شاہ خان جیدی نے لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں پشاور سے سیکنڈری تک پڑھا اور پھر کراچی میں اُردو سائنس کالج سے گریجویشن کیا بعدازاں انہوں نے پنجاب یونی ورسٹی سے صحافت کے شعبے میں ماسٹرز کیا۔ ان کا شمار ٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے انتقال سے اردو ادب ایک اہم ڈرامہ نگار ایک اچھے مزاحیہ شعر سے محروم ہو گیا ہے۔ چیئرمین اکادمی ڈاکٹر یوسف خشک نے اطہر شاہ خان جیدی کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Comments are closed.