اکادمی ادبیات پاکستان کا آن لائن اجلاس کے ذریعے ادبی تقریبات اور اجلاسوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ

اکادمی ادبیات پاکستان

پریس ریلیز

اسلام آباد(پ ۔ر) کرونا وائرس کے خطرہ کے سبب پوری دنیا سماجی سطح پر شدید تنہائی اور نفسیاتی کرب کا شکار ہے، اجتماعی زندگی ، تمام اجتماعات اورسماجی روابط رکے ہوئے ہیں،اس تنہائی کے ماحول میں اکادمی ادبیات پاکستان نے منصوبہ بنایا ہے کہ آن لائن اجلاس کے ذریعے ادبی تقریبات اور اجلاسوں کو جاری رکھاجائے تاکہ صحت مندانہ ادبی سرگرمیاں فروغ پاسکیں۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے بغیر کسی تعطل کے تمام ادبی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کاعزم کیا ہے اور اہل قلم سے گزارش کی ہے کہ وہ ان سرگرمیوں میں حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے مشکل چیلنج نے سوچنے کی نئی وسعتیں کھول دی ہیںاس نے انسانی سرگرمیوں کو تبدیل کیا ہے، اس ماحول میں ہمیں دستیاب ٹکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور ایک دوسرے سے رابطہ میں رہنا چاہیے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اکادمی ادبیات پاکستان نے آن لائن سرگرمیوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف ادبی اجلاسوں اور کانفرنسوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ آن لائن مشاعرہ کا انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ”امید زیست ایوارڈ“ سلسلہ کا آغاز بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ اس سلسلہ میں دنیا بھر سے اور پاکستان بھر سے اردو، انگریزی، پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی، سرائیکی اور دیگر پاکستانی زبانوں میںموصول ہونے والا کلام اکادمی ادبیات پاکستان کی ویب سائٹ موجود ہے۔

Pakistan Academy of Letters

Press Release

PAL plans online literary activities and poetic sessions.

Dr. Yousuf Khushk

Islamabad (P.R) Amid the environment of physical distancing owing to the threat of Corona virus when there is a halt to all physical gatherings, Pakistan Academy of Letters has planned to continue it’s literary activities and sittings through online sessions.

Chairman Pakistan Academy of Letters Dr. Yousuf Khushk is determined to continuing all the events without any halt but the mode of activities now be online sessions.

He said that the difficult challenge of the epidemic is a new way of thinking which has opened up the resources, transformed human activities and we should take advantage of the technology available in this environment and stay in touch with each other. To achieve this goal, Pakistan Academy Letters has decided to organize online literature as well as conducting various literary meetings and conferences nationally and internationally in online activities.

He said that launching of the online “Umeed –e-Zeest Award” by PAL is also a part of online activities during the days of lockdown. The poetry of Umeed-e-Zeest Award is available on Pakistan Academy Letters website in Urdu, English, Punjabi, Sindhi, Pashto, Balochi, Seraiki and other Pakistani languages from all over the country and abroad.

Comments are closed.