پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے ڈائریکٹر، اقبال اکیڈمی پاکستان کا چارج سنبھال لیا

ماہر اقبالیات اور اردو زبان و ادب کی استاد پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل ، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین اورینٹل کالج ، پنجاب یونیورسٹی میں بطور پروفیسر اردو تدریسی خدمات انجام دینے کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی کی ممتاز مسند ” اقبال اسٹڈیز چئیر” پر فائز تھیں ۔ ڈاکٹر بصیرہ عنبرین کی اقبالیات کے موضوع پر متعدد کتب اور تحریریں شایع ہو چکی ہیں۔ ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اقبال اکیڈمی پاکستان جیسے موقر قومی ادارے سے نہ صرف تحقیق و تالیف کا فریضہ تسلسل سے جاری رکھا جائے گا بلکہ فکر اقبال کی تفہیم و ترویج کے لیے لیے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Comments are closed.