پاکستان امید زیست ایوارڈ

قوم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے نبرد حیات شاعری تخلیقات کو عام کرنے کا فیصلہ

اکادمی ادبیات پاکستان کا کرونا وائرس کی صورت حال پر حوصلہ افزا شاعری پر ایوارڈ کا اعلان

ایوارڈ کا نام “پاکستان امید زیست ایوارڈ 2020″

پاکستانی زبانوں میں کی جانے والی شعری تخلیقات اکادمی ویب پر روزانہ کی بنیاد پر شائع کی جائیں گی

موضوع پر پاکستانی زبانوں پر مشتمل انتخاب کتابی صورت میں شائع کیا جائے گا

شعرا اکادمی ادبیات کو اپنی تخیقات ای میل Umeed@pal.gov.pk پر ارسال کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد (پ ۔ ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا ہے کہ ملک عزیز پاکستان اور دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبائی صورت نے عوام کو جس مشکل اور الم ناک صورتحال سے دوچار کر دیا ہے اس پر ہر اہل دل تشویش اور کرب میں مبتلا ہے۔ ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی اہل قلم نے اپنی تحریروں اور شاعری سے قوم کا حوصلہ بلند کیا ہے۔ دنیا بھر میں موجودہ وبائی صورت حال اور ملک میں بے یقینی کی صورت کو کم کرنے اورعوام کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ہمارے شعرا کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ شعرا نے اپنی تخییقات کے ذریعہ عوامی فلاح اور حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر قومی اداروں کے ہم قدم اکادمی ادبیات پاکستان نے بھی اپنے دائرہ کار میں رہ کر ہمیشہ کی طرح اس نارک صورت حال سے نبرد حیات شاعری تخلیقات کو عام کر نے کا فیصلہ کیا جس سے قوم کا حوصلہ بلند ہو۔ موجودہ نازک صورت حال کی مناسبت سے کی جانے والی شاعری کو اکادمی کی ویب سائٹ پر مشتہر کیا جائے۔ پاکستانی زبانوں میں کی جانے والی بہترین شعری تخلیقات پر اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے شیلڈز اور سرٹفکیٹ بھی دیے جائیں گے۔ اس ایوارڈ کا عنوان” پاکستان امید زیست ایوارڈ 2020″(کرونا وبائی صورتحال کے تناظر میں) رکھا گیا ہے۔ ہر زبان کے سینئر شعرا پر مشتمل ایک کمیٹی کے ذریعے تین بہترین تخلیقات کا انتخاب کیا جائے گا۔ بعد ازاں موصولہ شاعری میں سے پاکستانی زبانوں پر مشتمل ایک انتخاب مرتب کر کے کتابی صورت میں شائع کیا جائے گا تاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں اہل قلم کے جذبات و احساسات کے اظہار کو محفوظ کیا جا سکے۔ اکادمی ادبیات پاکستان نے ملک بھر کے شعرا سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستانی زبانوں میں اپنی تخلیقات اکادمی ارسال کریں، پاکستانی زبانوں میں شاعری اردو میں مفہومی ترجمہ کے ساتھ ہو تاکہ تمام دیگر زبانوں کے اہل قلم بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔ شعرا اکادمی ادبیات کو اپنی تخیقات ای میل Umeed@pal.gov.pkپر ارسال کر سکتے ہیں۔ موصول ہونے والی شعری تخلیقات کو اکادمی کی ویب سائٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اکادمی کی ویب سائٹ پر 30 اپریل 2020 تک مسلسل شائع کیا جاتا رہےگا۔

Comments are closed.