معروف ادیب اور دانشور ظفر لشاری کے انتقال پراکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلا م آباد( پ ۔ ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد یوسف خشک نے سرائیکی زبان کے معروف ادیب اور دانشور ظفر لشاری کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ظفر لشاری سرائیکی ناول کے بنیاد گذاروں میں سے تھے، اُنہوں نے اپنی تصنیفات سے سرائیکی زبان و ادب کو ثروت مند بنایا۔ اُن کی تصنیفات نازو، پہاج، تتیاں چھاواں،خواجہ فریددے تعلیمی نظریات اور جانباز جتوئی۔حیاتی تے فن سرائیکی زبان و ادب کا قیمتی اثاثہ ہے، چیئرمین اکادمی ڈاکٹر محمد یوسف خُشک نے مرحوم کے لیے دُعا ئے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Comments are closed.