نثار عزیز بٹ کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ ۔ ر) نامور ناول نگار، استاد اور کالم نگار نثار عزیز بٹ اردو ادب کا اہم حوالہ ہیں اور رہیں گے یہ بات اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین محمد سلمان نے ناول نگار، استاد اور صحافی نثارعزیز بٹ کی وفات پر تعزیتی پیغام میں کہی۔ انہوں نے نثار عزیز بٹ کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے اردو ادب ایک اہم فکشن نگار سے محروم ہوگیا ہے۔ ان کے ناول ”دریا کے سنگ “، ”نے چراغے نے گلے “، ”نگری نگری پھرا مسافر “، ”کاروان وجود“ آپ بیتی” گئے دنوں کا سراغ “اورمضامین، افسانے، خاکے کا مجموعہ” قرة العین کی یاد میں“ اردو ادب میں گراں قدر سرمایہ ہیں۔ چیئرمین اکادمی محمد سلمان نے نثار عزیز بٹ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Comments are closed.