اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام تقریب اظہارِ یکجہتی کشمیر


ڈاکٹر احسان اکبر،غزالہ سیفی، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن اور ممبر پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، محمد سلمان اور شمائمہ افق اسٹیج پر بیٹھے ہیں۔

مسئلہ کشمیر اب انسانی مسئلہ بھی بن چکا ہے ۔ غزالہ سیفی
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام تقریب”اظہارِ یکجہتی کشمیر“

اسلام آباد(پ۔ر)حکومت دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار غزالہ سیفی، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن اور ممبرپارلیمانی کمیٹی برائے کشمیرنے اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام تقریب” اظہارِ یکجہتی کشمیر“ میں کیا۔ صدارت ڈاکٹراحسان اکبر نے کی۔ کشمیر کے حوالے سے منعقدہ مشاعرہ کے مہمان خصوصی علی اکبر عباس اور علی احمد قمر تھے۔ پاکستانی زبانوں کے نمائندہ شعرااور شاعرات نے منظوم خراج پیش کیا۔اس موقع پراکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ، محمد سلمان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ نظامت شمائمہ افق نے کی۔غزالہ سیفی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان جس طرح نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ آج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 184 واں دن ہے ۔ خوراک اور ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے لیکن تمام تر ظلم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مسئلہ کشمیر اب انسانی مسئلہ بھی بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو جس طرح ہماری حکومت نے پوری دنیا میں تمام تر سچائی کے ساتھ اُجاگر کیا ہے، پاکستان کی پوری تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ آج پوری دنیا میں مودی کا سفاک چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے بہترین سفیر ثابت ہو رہے ہیں۔ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پوری دنیا میں کشمیر کی بات ہو رہی ہے۔ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد وہاں نسل کشی ہورہی ہے۔ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر بیلٹ گن کا استعمال کر رہی ہے۔ ڈاکٹر احسان اکبر نے کہا کہ انگریز سرکار نے جان بوجھ کر کشمیر کا سلگتا ہوا مسئلہ چھوڑا تاکہ پاکستان اور ہندوستان میں ہمیشہ کے لیے باہمی چپقلش رہے۔ کشمیر کی سرحد مسلم ریاستوں کے ساتھ لگتی ہے 92 فیصد مسلم آبادی کے اس خطے کا تعلق ہر لحاظ سے پاکستان سے جڑا ہے ، لیکن انگریز اور ہندو حکمرانوں کی سازش نے کشمیر کو ہندوستان کے حوالے کردیا ۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم کشمیر کے نہتے شہریوں پر بھارتی فوجیوں کی بربریت کسی بھی طور پر براداشت نہیں کر سکتے ۔ خاص کر ادیبوں ، شاعروں اور دانشوروں پر دہری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہرا ول دستے کا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو ہر صورت میں اہل قلم نے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنا ہے۔ مودی سرکار نے سیاست کو نفرت کی عینک سے دیکھا ہے۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ہندوستان نے شملہ معاہدہ کو توڑ دیا ہے۔ مسلم امہ اور عالمی برادری کو کشمیر میں ہندوستان کے غاصبانہ قبضہ کا نوٹس لینا چاہیے۔محمد سلمان چیئرمین اکادمی ادبیات نے کہا کہ پوری قوم کشمیروں کی ہم آواز ہے جس میں ہمارے ملک کے ادیب اور دانشور سرفہرست ہے۔اکادمی ادبیات پاکستان کے تقریب حکومت پاکستان کے طرف سے ہفتہ یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔اکادمی اہل قلم کے ساتھ مل کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔


Press Release
Islamabad (PR) Our government would raise voice for people of Kashmir at all world forums. These views were expressed by Ghazala Saifi, Parliamentary Secretary for National History and Literary Heritage Division and member the Parliamentary Committee on Kashmir, as a chief guest in a special program titled “Izhar-e-Yakjehti Kashmir” aiming to express solidarity with Kashmiri brethren in connection with Kashmir Day organized by Pakistan Academy of Letters (PAL) on Thursday drew the attention of the international community, particularly scholars and writers towards the gross human rights violation and humanitarian crisis in Indian Occupied Kashmir.
Program was presided over the Dr. Ehsan Akbar fallowed by Mushaira of Pakistani languages on Kashmir, Chief Gests are Ali Akber Abbas and Ali Ahmad Qamer presided. Eminent poets and poetess paid tribute to Kashmiris in various national languages of Pakistan.

Muhammad Salman, Chairman, PAL, was also present on the occasion and he thanked the participants. The proceeding was conducted by Shumaima Uffaq.

Ghazala Saifi said that today is 184th days people of Kashmir were facing curfew and complete communication blocked. She said that people are also facing shortage of food and medicines. She said that despite all these atrocities the spirit of Kashmiris is still high and will not avoid any sacrifice for their freedom. Ghazala Saifi said that Kashmir dispute is prominently highlighted by our Government.

She said that European Parliament has recently debated on Kashmir and expressed concerns over the human rights violations in the Occupied Kashmir. She said that Modi criminal face was exposed in all over the world.

She said that Prime Minister Imran Khan is proving to be the best ambassador of Kashmir’s. after the implementation of the curfew in Kashmir Indian Army is using ballot on Kashmir’s.

Dr Ehsan Akbar said that writers have to highlight the Kashmir issue. The Modi government has seen politics through the lens of hatred. India has broken the Shimla pact by ending Kashmir’s special status. The Muslim Ummah and the international community should take notice of human right violation India occupied Kashmir.

That the British Government deliberately left Kashmir’s burning problem so that Pakistan and India would have a brining dispute forever. Kashmir borders with Muslim states and 92% of the Muslim population region is connected to Pakistan in respects, but the conspiracy of the British and Hindu rulers handed over Kashmir to India. Kashmir is our backbone. We cannot tolerate the brutality of Indian soldiers on innocent citizens of Kashmir. Particularly, writers, poets and intellectuals have a dual responsibility to play a role in the unity of Kashmir.

He said that people of Pakistan have the same stance on the rights of the people of Kashmiri people and they support the continuous struggle of the Kashmir.

He said that all the political parties of Pakistan, the whole nation and writers support the rights of the people of Kashmir. The establishment of the Pakistan movement considers it incomplete until the Kashmiri people gain their right to self-determination.

Mohammed Salman Chairman Academic of Letters said that the entire nation is the voice of the Kashmiris in which our country’s writers and intellectual is on the top and they will continue to raise their voices in favor of Kashmiris.

Comments are closed.