وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا دورہ اکادمی

سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ انعام اللہ خان اکادمی ادبیات پاکستان کی بریفنگ میں

سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ انعام اللہ خان کااکادمی کے افسران کے ساتھ گروپ فوٹو

اسلام آباد(پ۔ ر) انعام اللہ خان ، وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن نے اکادمی ادبیات پاکستان کا دورہ کیا۔ وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان ادب کے فروغ اور ادیبوں کی فلاح و بہبود کا قومی ادارہ ہے، اس ادارے کی اہمیت اور افادیت سے بخوبی آگاہ ہیں، ہر ممکن کوشش ہوگی کہ اس ادارے کو اپنے اہداف کے حصول کے لیے مزید فعال اور موثر بنائیں۔ وفاقی سیکرٹری انعام اللہ خان نے اکادمی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر قسم کے ادبی منصوبوں کی تکمیل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی سیکرٹری کو اکادمی کی کارکردگی، اشاعتی منصوبوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں چیئرمین اکادمی محمد سلمان نے بریفنگ دی۔ انعام اللہ خان نے اکادمی ادبیات کے مختلف شعبوں اور فیض احمد فیض آڈیٹوریم دیکھا اور آڈیٹوریم کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Comments are closed.