نامور مزاحہ نگار شاعر،ادیب،مترجم اورمتعددجاسوسی ناولوں کے خالق محبوب عزمی کی دسویں برسی


اسلام آباد:نامور مزاحہ نگار شاعر،ادیب،مترجم اورمتعددجاسوسی ناولوں کے خالق محبوب عزمی کی دسویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ برسی کے موقع پر قران خوانی ہوئی۔محبوب عزمی کی شاعری کے مزاحیہ قطعات ”مکرر کہے بغیر“ اورطنزیہ و مزاحیہ نظموں ”کیسے کہوں“ پر مشتمل دو شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔60کی دہائی میں ان کے جاسوسی ناولوں کی ”پرمود سیریز“ اور شعلہ سیریز“ مقبول عام ہوئیں تھیں۔ان کی نظم و نثر کی متعدد کتابیں زیر اشاعت ہیں جن میں نعتیہ شاعری،مزاحیہ غزلیں،سنجیدہ کلام، فکاہیہ مضامین کے مجموعے شامل ہیں۔

Comments are closed.