ہفت روزہ تقریبات بسلسلہ یوم قائد کی افتتاحی تقریب آج مورخہ21دسمبر2019 کو ہوگی

 

اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبےات پاکستان، کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے حوالے سے ”ہفت روزہ تقریبات بسلسلہ یوم قائد کا افتتاحی اجلاس آج مورخہ 21دسمبر2019 ، شام 4:00بجے، اکادمی ادبیات پاکستان ،واقع پطرس بخاری روڈ، سیکٹرایچ ایٹ /ون، اسلام آباد میں ہوگا۔وجیہہ اکرم، پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، مہمان خصوصی ہوں گی۔صدارت ڈاکٹر ندیم شفیق ملک، سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، کریں گے۔ ڈاکٹر ریاض احمد کلیدی خطاب کریں گے۔

قائداعظم کے حوالے سے تقریبات سات دن ،ہفتہ ، 21دسمبر2019تا جمعہ، 27دسمبر 2019 صبح11:00بجے سے شام6:00بجے تک جاری رہیں گی۔ سات روزہ تقریبات میں قائد اعظم سیمینار،مذاکرے،میراقائد (گوشہ،قائد میری نظر میں)،قائد اعظم پاکستانی زبانوں کے آئینہ میں،نذرِ قائد:مشاعرہ ، کتاب میلہ/کتابوں کی نمائش،بچوں کا قائد،قائد اعظم کے حوالے سے تصویری نمائش،قائد اعظم کے حوالے سے مصوری کی نمائش،لکی بُک ڈرا(قائد کی کتابوں پر)،منظوم خراج:سازوآواز،قائد اعظم پر ڈاکومنٹری،قائد اعظم اور نظریہ پاکستان کے حوالے سے ٹکٹوں کی نمائش شامل ہیں۔مورخہ21دسمبر2019، شام5:00بجے، مشاعرہ بعنوان ”نذرِ قائد“ ، اکادمی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا جس کی صدارت افتخار عارف کریں گے۔ مشاعرے میں راولپنڈی ،اسلام آباد اور گردو نواح کے شعراقائد اعظم کے حضوراردواورپاکستانی زبانوں میں منظوم خراج عقیدت پیش کریں گے۔

Comments are closed.