ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ کی مرتب کردہ کتاب”نوادراتِ فیض“ کی تقریب تعارف

اسلام آباد(پ۔ر)ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ کی مرتب کردہ کتاب”نوادراتِ فیض“ شائع ہوگئی ہے۔ کتاب میں غیر مطبوعہ و غیر مدوّن خطوط، شعری باقیات، دیباچے اور فلیپ ، کم یاب نگارشات و تصاویر شامل ہیں۔ اس کتاب کی تقریبِ تعارف ،ادبی تنظیم اشارہ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام آ ج مورخہ28نومبر2019بروز جمعرات، اڑھائی بجے سہ پہر، ادارہ فروغ قومی زبان(مقتدرہ) ،سیکٹر ایچ 8/4، اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔ صدارت کشور ناہید کریں گی۔ افتخار عارف اور احمد سلیم مہمانان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر ارشد محمود شاد، ڈاکٹر روش ندیم، ڈاکٹر راشد حمید اور ڈاکٹر عابد سیال اظہار خیال کریں گے۔

Comments are closed.