پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم اقبال کے پانچویں دن کی تقریبات آج ہوں گی

اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم ِاقبال کے پانچویں دن ،اتوار ،24نومبر 2019،کی پہلی تقریب صبح11:30بجے تا صبح 12:30بجے ، کانفرنس روم (آڈیٹوریم )پطرس بخاری روڈ H-8/1، اسلام آباد میںمذاکرہ سرائیکی شعر و ادب پر اقبال کے اثرات، سرائیکی ادبی اکیڈمی کے تعاون سے منعقد ہوگا ۔ دوسری تقریب دن 12:00 بجے تا دن01:00بجے، کتاب” اقبال کا کشمیر بنے گا اقبال کا پاکستان “ کی تقریب رونمائی مریدِ اقبال فاﺅنڈیشن(انٹرنیشنل) پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوگی۔ تیسری تقریب،دن 12:00بجے تادن2:00بجے، ورکشاپ:اقبال اور معاصر خطاّطی، تصویر خانہ کے تعاون سے منعقد ہو گی۔ چوتھی تقریب،دوپہر2:00بجے تاسہ پہر3:00بجے ،کانفرنس روم (آڈیٹوریم)،مذاکرہ:سماجی علوم پر اقبال کے اثرات،انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے سماجی علوم کے تعاون سے منعقد ہوگا۔پانچویں تقریب دوپہر2:30بجے تا سہ پہر3:30بجے، اکادمی کے کانفرنس ہال میں مذاکرہ:ہندکو شعر و ادب پر اقبال کے اثرات، گندھارا ہندکو بورڈکے تعاون سے منعقد ہوگا۔ اختتامی تقریب آج مورخہ 24نومبر 2019 ، شام 3:30بجے، اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ندیم شفیق ملک، سیکرٹری ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن ہوں گے۔ مجلس صدارت میں سید سلیم حسین گردیزی (آزادی کشمیر) اور قاسم نسیم (گلگت بلتستان ) شامل ہیں۔اختتامی تقریب پروگراموں میںا کادمی ادبیات سے تعاون کرنے والی ادبی تنظیموں، بک فیئیرمیں شریک پبلیشر،بک سیلرز،بچوں کے پروگراموںتعاون کرنے والے اسکولوں دیگر معاونین کوسند اعتراف دی جائیں گی۔

Comments are closed.