پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم اقبال کی اختتامی تقریب آج مورخہ24نومبر2019 کو ہوگی

اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان، پاکستان کے زیر اہتمام قومی شاعر اور فکراقبال کے فروغ کے حوالے سے ”پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم اقبال“کی اختتامی تقریب آج مورخہ 24نومبر 2019 ، شام 3:30بجے، اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال ، واقع پطرس بخاری روڈ، سیکٹر H-8/1، اسلام آباد میں ہوگی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ندیم شفیق ملک، سیکرٹری ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن ہوں گے۔ مجلس صدارت میں سید سلیم حسین گردیزی (آزادی کشمیر) اور قاسم نسیم (گلگت بلتستان ) شامل ہیں۔اختتامی تقریب میں اکادمی ادبیات سے تعاون کرنے والی ادبی تنظیموں، بک فیئیرمیں شریک پبلیشر،بک سیلرز،بچوں کے پروگراموں میںتعاون کرنے والے اسکولوں دیگر معاونین کوسند اعتراف دی جائیں گی۔

Comments are closed.