پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم اقبال ،مذاکرہ ،کلام اقبال کے پاکستانی زبانوں میں تراجم اور دیگر تقاریب آج ہوگی

”پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم اقبال “کے تیسرے دن کی تقریبات
اسلام آباد(پ۔ر)”پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم اقبال “کے تیسرے دن کی تقریبات میںدوسری تقریب مذاکرہ ”اقبال اور اردو زبان“،اقبالین سوسائٹی کے تعاون سے منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی غزالہ سیفی، پارلیمانی سیکرٹری، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن تھیں۔ تیسری تقریب ورکشا پ” اشعارِ اقبال روایتی خطاّطی کے آئینے میں“، تصویر خانہ کے تعاون سے منعقد کی گئی۔چوتھی تقریب مذاکرہ” علامہ اقبال اور موسیقی“، پرفارمنگ آرٹ سرکل کے تعاون سے منعقد کی گئی پانچویں تقریب، مذاکرہ ” پشتو شعرو ادب پر اقبال کے اثرات“ پشتو ادبی سوسائٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ چھٹی تقریب،لیکچر”عصر حاضر میں فکرِ اقبال کی معنویت“ بزم فکر اقبال کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ ساتویں تقریب،لیکچر” علامہ اقبال کا نظریہ پاکستان“،آفاق ودائرہ علم وفن کے تعاون سے منعقد کی گئی اورآٹھویں تقریب مذاکرہ” علامہ اقبال کا نظریہ ¿ فن“، حلقہ ¿ اربابِ ذوق ،اسلام آبادکا اجلاس منعقد کیا گیا۔۔ آج ”گوشہ ذکراقبال “ کے ایک ایک گھنٹے کے9پروگرامز ہوئے جس میں9دانشوروں اور ادیبوں نے الگ الگ حصہ لیا۔
٭٭٭٭٭
”پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم اقبال “مذاکرہ ”کلام اقبال کے پاکستانی زبانوں میں تراجم“ اور دیگر تقاریب آج ہوگی
اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم ِاقبال ہفتہ،23نومبر 2019،صبح10:30بجے تا صبح 11:30بجے ،(کانفرنس روم (آڈیٹوریم )پطرس بخاری روڈ H-8/1، اسلام آباد میںمذاکرہ ”اقبال اور فنونِ لطیفہ “منعقد ہوگا ۔ دوسری تقریب صبح 11:00 بجے تا دن12:00بجے، مذاکرہ”:فکرِ اقبال اور کینوس“تصویر خانہ کے تعاون سے منعقد ہوگا ۔ تیسری تقریب،صبح11:30بجے تا دن 12:30بجے، کانفرنس روم( آڈیٹوریم)مذاکرہ بعنوان ”فروغِ فکرِ اقبال اور بیرونِ ملک پاکستانی“منعقد ہوگا جس کی صدارت پروفیسر فتح محمد ملک کریں گے۔ اشفاق حسین، باصر سلطان کاظمی،صاحبزادہ سلطان احمد علی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ فاروق عادل، فیصل ترمذی، زیف سید، عارف کسانہ،ڈاکٹرصغیر اسلم،ڈاکٹرسائرہ علوی اور دیگر موجود اسکالرزاظہار خیال کریں گے۔ چوتھی تقریب،دوپہر2:30بجے تاسہ پہر3:30بجے ،کانفرنس روم (آڈیٹوریم)،جام درک ویلفےئر سوسائٹی کے تعاون سے مذاکرہ”بلوچی شعر و ادب پر اقبال کے اثرات“ منعقد ہوگا جس کی صدارت یوسف گچکی کریں گے۔ واحد بخش بزداراور طٰہٰ بگٹی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ اکٹر علی کمیل قزلباش، فرید بروہی، رخشندہ تاج اور دیگر موجود اسکالرز گفتگو کریں گے۔ پانچویں تقریب ،سہ پہر03:30بجے تاشام04:30بجے کانفرنس روم( آڈیٹوریم)، مذاکرہ:اقبال اورکشمیرمنعقد ہوگا، سید سلیم حسین گردیزی ،مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر مقصود جعفری،ڈاکٹر ایوب صابر، ڈاکٹر شیراز زیدی، عائشہ مسعود ملک اور موجود اسکالرزاظہار خیال کریں گے۔ چھٹی تقریب،شام04:30بجے تا شام 05:30بجے،مقام: کانفرنس روم( آڈیٹوریم)، مذاکرہ”بزم گوجری کے تعاون سے ”کشمیری شعر وادب پر اقبال کے اثرات“ منعقد ہوگا جس کی صدارت پروفیسرمحمد افضل جوہرکریں گے۔ پروفیسر مقصود جعفری مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر ظفر حسین ظفر،چوہدری عبدالرشید،محمد رفیق شاہد،گفتگو کریں گے۔ساتویں تقریب شام05:30بجے تا رات 07:30بجے کلامِ اقبال سازوآواز، ہو گی۔مہمانِ خصوصی وجیہہ اکرام ،پارلیمانی سیکرٹری،وفاقی وزارتِ تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت ہوں گی۔علامہ اقبال کے حوالے سے بچوں کے پروگرام سارا دن جاری رہیں گے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف اسکولوں اور کالجوںکے بچے مختلف پروگرام پیش کریں گے۔ لکی بُک ڈرا کا ایک کاﺅنٹر لگایا جائے گا جس میں 1000روپے تک کی کتابوں کے لکی ڈرا کےے جائیں گے۔ جیتنے والے حضرات کو علامہ اقبال اور اقبالیات کے حوالے سے لکھی گئی کتابیں بطور انعام دی جائیں گی۔ اس کا اہتمام نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔کادمی ادبیات پاکستان میں 50سے زائد بُک اسٹالز لگوائے جائیں گے ،جن میں علامہ اقبال کی کتابوں کی نمائش نمایاں ہوگی ۔ تمام کتابوں پر 40فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ گوشہ ذکرِاقبال میں نامور مہمان اہل قلم علامہ اقبال کے حوالے سے گفتگو کریں گے

Comments are closed.