”پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم اقبال “مذاکرہ ”کلام اقبال کے پاکستانی زبانوں میں تراجم“ اور دیگر تقاریب آج ہوگی

سلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام پانچ روزہ تقریبات بسلسلہ یوم ِاقبال جمعہ،22نومبر 2019،صبح10:30بجے تا صبح 11:30بجے کانفرنس روم( آڈیٹوریم)پطرس بخاری روڈ H-8/1، اسلام آباد میںمذاکرہ ”کلام اقبال کے پاکستانی زبانوںمیں تراجم“منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی میاںنجیب الدین اویسی،چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینٹ،وفاقی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت اور قومی تاریخ وادبی ورثہ ہونگے اورصدارت ڈاکٹرضیاءالقیوم،وائس چانسلر،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،اسلام آباد کریں گے شرکا گفتگواختر عثمان(اردو)،ڈاکٹر راشد متین(پنجابی)،ڈاکٹر منظور ویسریو(سندھی)، ڈاکٹرعبداللہ جان عابد(پشتو)،جناب واحد بخش بزدار(بلوچی)،جناب ضیاءالدین نعیم(سرائیکی)، ڈاکٹر عبدالواجد تبسم(ہندکو)،جناب شیراز طاہر(پوٹھوہاری)جناب علی احمد قمر(بلتی)،جناب رزاق فہیم(انگریزی) اور موجود اسکالرز ہونگے۔میزبان ورابطہ کارڈاکٹر ضیاءالرحمان بلوچ اور منظر نقوی ہیں۔دوسرامذاکرہ اقبال اور اردو زبان اقبالین سوسائٹی کے تعاون سے دن12:00بجے کانفرنس روم( آڈیٹوریم) میں ہوگا۔تیسری تقریب ورکشاپ اشعارِ اقبال روایتی خطاّطی کے آئینے میں تصویر خانہ کے تعاون سے دن12:00بجے اکادمی استقبالیہ میںہوگی۔چوتھا مذاکرہ علامہ اقبال اور موسیقی دوپہر02:00بجے پرفارمنگ آرٹ سرکل ،اسلام آباد کے تعاون سے اکادمی استقبالیہ میں ہوگا۔پانچویں مذاکرہ پشتو شعرو ادب پر اقبال کے اثرات پشتو ادبی سوسائٹی کے تعاون سے سہ پہر 3:00بجے کانفرنس روم (آڈیٹوریم) یں ہوگا۔مہمان خصوصی سینیٹر دلاور خان، سٹینڈنگ کمیٹی سینٹ برائے اِمپلی منٹیشن ہونگے۔صدارت عبدالسبحان خان، سابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت خیبر پختون خوا کریں گے۔چھٹی تقریب لیکچرعصر حاضر چھٹی تقریب لیکچرعصر حاضر میں فکرِ اقبال کی معنویت بزم فکر اقبال کے تعاون شام 4:00بجے کانفرنس روم( آڈیٹوریم) میںہوگا۔ساتواں مذاکرہ حلقہ اربابِ ذوق ،اسلام آباد علامہ اقبال کا نظریہ فن، شام 7:00بجےاکادمی کے رائٹرز ہائوس میں ہوگا۔

Comments are closed.