راز ناتھن شاہی کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر انعا م الحق جاوید نے سندھ کے معروف شاعراور اہل قلم راز ناتھن شاہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم سندھی شعراءمیں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے شاہ عبد الطیف بھٹائی کے شاعری پر بہت کام کیا۔ انہوں نے 35سال پی ٹی وی میں بھی اپنی خدمات انجام دیں۔ اُن کی سندھی ادب کے حوالے سے خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ چیئرمین اکادمی ، ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔

Comments are closed.