بزمِ فکرِ اقبال پاکستان کے زیر اہتمام ”فکرِ اقبال میں سائنسی شعور “کے موضوع پر سیمینار

اسلام آباد(پ۔ر)بزمِ فکرِ اقبال پاکستان کے زیر اہتمام ”فکرِ اقبال میں سائنسی شعور “کے موضوع پر سیمینار آج مورخہ 22اکتوبر2019 بروز منگل، چاربجے شام ، اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال واقع ، پطرس بخاری روڈ، اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ صدارت پروفیسر فتح محمد ملک کریں گے۔ افتخار عارف مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر احسان اکبر، پروفیسر جلیل عالی، اعجاز الحق اعجاز اور ادریس آزاد موضوع کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

Comments are closed.