اکادمی ادبیات پاکستان کا اظہارِیکجہتی کشمیر


اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان اہل قلم کے ساتھ مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر قلم کے ذریعے صدائے احتجاج بلند کرتی رہے گی۔ انسانی حقوق کی پامالی ، بھارتی مظالم جب تک ختم نہیں ہو جاتے اور کشمیر کو آزادی نہیں ملتی ، پاکستانی اہل قلم کی آوازااور ان کاقلم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعلان کے مطابق اکادمی ادبیات پاکستان کے سامنے اہل قلم، اکادمی کے عملے اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کرتے ہو ئے کیا۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان کے دفاتر میں بھی کشمیریوں سے اظہار ِ یک جہتی کے لیے اہل قلم کا اجتماع ہوا ۔

Comments are closed.