اکادمی ادبیات پاکستان کا اظہارِیکجہتی کشمیر




اسلام آباد(پ۔ر)پاکستانی اہل قلم کشمیریوں کی آواز بن کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے قلم کے ذریعہ کشمیری مظلوموں کی آواز بنیں گے۔ یہ بات اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام شاعروں ، ادیبوں ،دانشوروں ،اکادمی کے افسران اور عملے نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اعلان کے مطابق کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لےے اکادمی ادبیات پاکستان کے دفتر کے سامنے جمع ہو کر بھارت کے کشمیریوں سے انسانیت سوز سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہی ۔ ڈاکٹر راشد حمید، ڈائریکٹر جنرل ،ا کادمی ادبیات پاکستان، اختر رضا سلیمی، ملک مہر علی، طارق شاہد اور دیگر اہل قلم موجود تھے۔ڈاکٹر راشد حمید نے بھارتی جارحیت کے خلاف مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے اور اُن پر جو انسانیت سوز مظالم کےے جارہے ہیں ، عالمی ادارے اُن کا فوری طور پر نوٹس لے۔حکومت نے کشمیریوں کے لیے جو اقدام کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔اکادمی کی طرف سے اظہار یک جہتی میں کشمیر میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔ اکادمی ادبیات پاکستان کے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور ملتان کے دفاتر میں بھی کشمیریوں سے اظہار ِ یک جہتی کے لےے اہل قلم کا اجتماع ہوا ۔

Comments are closed.