اکادمی سے اقبال ، غالب اور فیض کی تصاویر ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

فیس بک اور بعض دوسرے سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ اکادمی ادبیات پاکستان سے مصور پاکستان علامہ اقبال اور اردو کے عظیم شعرا اسداللہ خاں غالب اور فیض احمد فیض کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ اکادمی کی انتظامیہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال وہ شاعر ہیں جنھوں نے پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور غالب اور فیض اردو کے عظیم ترین شعرا میں سے ہیں ان کی تصاویر اکادمی ادبیات پاکستان سے ہٹائے جانے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ انتظامیہ کے مطابق ان تصاویر پر گرد جمی ہوئی تھی اور ایک تصویر کا فریم بھی اکھڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے انھیں چند دن کے لیے اتارا گیا تھا جس سے بعض حلقوں میں یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی کہ شایدانھیں یہاں سے ہمیشہ کے لیے ہٹادیا گیا ہےحالاں کہ یہ تصاویراب بھی اکادمی میں اسی جگہ آویزاں ہیں۔

Comments are closed.