ضیاء حسین ضیاء کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق نے معروف شاعر ،ناول نگار، مذہبی اسکالر اور رسالہ ’’زر نگار‘‘ کے مدیر علامہ ضیاء حسین ضیاء کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ ضیاء حسین ضیاء کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے رسالہ ’’زر نگار ‘‘ کے ذریعے نئی نسل کو متعارف کرایا۔ ان کے انتقال سے ادب ایک اہم لکھنے والے سے محروم ہوگیا ہے۔ چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر راشد حمید نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دْعا کی۔

Comments are closed.