نیشنل پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان میں پودے لگانے کا اہتمام

اسلام آباد(پ۔ر) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق ”نیشنل پلانٹ فار پاکستان ڈے“ کے موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان میں پودے لگانے کا اہتمام کیا گیا۔ اکادمی ادبیات پاکستان کی انتظامیہ نے وزیراعظم کے اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے اکادمی کے صدر دفتر بلڈنگ میں موجود سبزہ زار میں گنجائش کے مطابق دو درجن کے قریب مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ اس موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق،افسر انتظامیہ،دیگر سٹاف ممبران اور سینئراہل قلم بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق ہر شہری کو کم از کم دو پودے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موجودہ وزیراعظم نے پاکستان کو آلودگی سے پاک کرنے، سیاحت کے فروغ اور صحت عامہ کو بہتر بنانے کے لیے سرسبز پاکستان کا تصور متعارف کروایا ہے۔ حالیہ اعلان اس تصور کو عملی جامہ پہنانے کا ہی تسلسل ہے۔

Comments are closed.