قومی تقریب اظہار یکجہتی روحِ آزادی کشمیر اور اہل قلم

اسلام آباد (پ۔ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام قومی تقریب اظہار یکجہتی’’ روحِ آزادی ِ کشمیر اور اہل قلم‘‘ منعقد کی جارہی ہے۔ صدارت شفقت محمود، وفاقی وزیر برائے تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کریں گے۔ ڈاکٹر ندیم شفیق ملک ، وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، مہمان خصوصی ہوں گے۔افتخار عارف اور ڈاکٹر انعام الحق جاوید مہمان اعزاز ہوں گے۔ تقریب میں پاکستانی زبانوں کے نمائندہ اہل قلم اظہار خیال کریں گے۔ تقریب آج مورخہ 17؍اگست 2019بروز ہفتہ، 2:30بجے سہ پہر، اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔ تقریب سے ڈاکٹر احسا ن اکبر، پروفیسر جلیل عالی، محمد حمید شاہد، ڈاکٹر مقصود جعفری(کشمیری)، میر تنہا یوسفی(پنجابی)، ڈاکٹر منظور ویسریو(سندھی)، م۔ر شفق(پشتو)، ڈاکٹر واحد بخش بزدار(بلوچی)، محمد حفیظ خان (سرائیکی)اور شاکر شمیم(شنا؍بلتی) اظہار خیال کریں گے۔ جاوید احمد کشمیر کے حوالے سے نظم پیش کریں گے۔ آخر میں شعیب خالق قرارداد پیش کریں گے۔

Comments are closed.