سہ ماہی’’ادبیات‘‘ کانیا شمارہ نمبر 119(جنوری تا مارچ2019) شائع ہوگیا

اکادمی ادبیات قوم کی سوچ کا آئینہ دار شائع کر رہی ہے ۔ سید جنید اخلاق
اسلام آباد(پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کی کوشش رہی ہے کہ ایسا ادب پیش کرے جو پاکستانی قوم اور معاشرے کی اجتماعی سوچ کا آئینہ دار ہو۔یہ بات اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق نے سہ ماہی ادبیات کے شمارہ نمبر 119(جنوری تا مارچ2019) کی اشاعت کے موقع پر کہی۔ سید جنید اخلاق نے کہاکہ اس شمارے میں مختلف اصنافِ سخن کے ممتاز لکھنے والوں سے خصوصی نگارشات حاصل کی ہیں اور یہ کوشش بھی کی ہے کہ نئے لکھنے والوں کی بھی نمائندگی ہو۔ اس شمار ے میںنہ صرف اصناف کا تنوع نظر آئے گا بلکہ تخلیق کاروں میں بھی کئی نئے نام نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حسبِ روایت موجودہ شمارے میں بھی جہاں حمد، نعت، سلام ،غزلیں ، افسانے ،ناول کے ابواب ، مضامین اوردیگر اردواصناف شامل ہیں:وہاں دیگر پاکستانی زبانوں: براہوی، بلوچی، پشتو، پوٹھوہاری، پنجابی، سرائیکی،سندھی ،کشمیری اور ہندکو کے ممتاز لکھنے والوں کی نگارشات کے ترجمے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی زبانوں سے تراجم بھی اس شمارے کا حصہ ہیں۔ شمارے کی مجلس مشاورت میں ڈاکٹر توصیف تبسم، ڈاکٹر اقبال آفاقی، محمد حمید شاہد اور ڈاکٹر وحید احمد شامل ہیں۔ اس کے مدیر منتظم ڈاکٹر راشد حمید، ڈائریکٹر جنرل ، اکادمی اور مدیر اختر رضا سلیمی ہیں۔ شمارے کا ٹائٹل سمعیہ سعد کی پینٹنگ سے مزین ہے۔ سید جنید اخلاق نے کہا کہ سہ ماہی ’’ادبیات ‘‘ کا یہ شمارہ قارئین کے لیے تحقیقی و تنقیدی کام کے حوالے سے بنیادی مآخذ کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ شمارہ296صفحات پر مشتمل ہے،اس کی قیمت 100روپے ہے۔ شمارہ مارکیٹ ، اکادمی کی بُک شاپ اور اکادمی کے ریجنل دفاتر میں دستیاب ہے۔


Press Release

Islamabad (P.R): Pakistan Academy of Letters (PAL) is trying its best to produce such literary books which may reflect collective mind of Pakistani Nation. These views were expressed by Syed Junaid Akhlaq, Chairman, PAL on publication of Quarterly “Adbiyat” volum no. 119 (January-March2019).
He said that this volume would be representing the new and innovative writers have also been included in this volume.
He further stated that according to the previous practice this volume is comprising of Hamad,Naat, Salam,Ghazlain, Short Stories, Novels, Chapter as well as the piece of literary works of acknowledged writers of Sindhi, Punjabi Pashto, Brahvi, Balochi, Potohari, Saraiki, Kahsmiri and Hindko have also been included in this volume. Translation from World Literature are also the part of the publication.
The Managing Editor of this journal is Dr. Rashid Hameed, Director General, PAL and Editor is Mr. Akhtar Raza Saleemi.
The Advisory committee of this journal includes Dr. Tauseef Tabssum, Dr. Iqbal Aafai, Muhammad Hameed Shahid and Dr. Waheed Ahmed.
The title of journal is designed by the renowned artist Sumiya Saad.
The length of the journal is 296 pages, price is Rs.100/- The volume is availabl in Market, PAL’s Book shop and PAL’s regional offices.

Comments are closed.