محمدنثار ناسک کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق نے معروف شاعر، ادیب اورملی نغمہ ”دل دل پاکستا ن“ کے خالق محمدنثار ناسک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ نثار ناسک کے شعری مجموعہ ”دل دل پاکستان (بچوں کے لےے نغمے )اردو ادب کے لےے گراں قدر سرمایہ ہے ۔ انہوں نے تمام زندگی ادب کی خدمت کی ۔ وہ اہم شعراءمیں شمار ہوتے ہیں ۔ ان کے انتقال سے ادیب و دانشور ایک سچے اہل قلم سے محروم ہوگئے ہیں۔ چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان سید جنیداخلاق اور ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر راشد حمید نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Comments are closed.