پاکستانی ادیبوں کا وفد چین سے وطن واپس پہنچ گیا

اسلام آباد( پ ۔ ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام پاکستانی ادیبوں امجد اسلام امجد ، ڈاکٹر ادل سومرو، بشریٰ فرخ اور اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمیدپر مشتمل چار رُکنی وفد چین اور پاکستان کے مابین ثقافتی معاہدے کے تحت چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن(CWA) کی دعوت پر چین کے پانچ روزہ کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ وفد نے ٹیمپل آف ہیون، فاربڈن سٹی، نیشنل میوزیم آف ماڈرن چائنیز لٹریچر، کاﺅ یو فارمرریذیڈنس، دی فائیو ایونیو،تیان جن پلاننگ ایکزیبیشن ہال اور تیان جن لٹریری ہاﺅس کا دررہ کیا۔ پاکستانی ادیبوں نے چین کے ادیبوں سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وفد نے بیجنگ، چین میں پاکستانی سفیر مسعود خالدسے ملاقات کی ۔ مسعود خالد نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ پاکستان اور چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی یادداشت پر دستخط ،باہمی بنیادوں پر ادب کے تراجم اور دوسرے ادبی امور پر تبادلہ خیال اور اتفاق رائے پایا گیا۔اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے اکادمی کی طرف سے اکادمی کے شش ماہی رسالہ” پاکستانی لٹریچر “چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کو چینی زبان میں ترجمہ کے سلسلے میں پیش کیا اور چین کے ادب کو پاکستانی زبانوں میں ترجمہ کے سلسلے میں بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ پاکستانی وفد کی جانب سے کتابوں اور دوسرے تحائف چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اور دوسرے ممبران کو پیش کےے گئے اور بیجنگ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے لےے کتابوں کا تحفہ دیا گیا۔ چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں چائنا کے ممتاز ادیب بھی شریک ہوئے۔

Comments are closed.