پاکستان کے ممتاز ادیبوں کے چار رکنی وفدکا چینی دورہ


اسلا م آباد( پ ۔ ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے ممتاز ا دیبوں کا چار رکنی وفد چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کی دعوت پر پانچ روزہ کے دورے پر چین اور پاکستان کے مابین پہلے سے طے شدہ کلچرل ایکسچینج کے معاہدے کے تحت بیجنگ، چائنا گیا ہے۔ پاکستانی ادیبوں کے وفد میں شاعر امجد اسلام امجد ، ڈاکٹر ادل سومرو، بشریٰ فرخ اور اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید شامل ہیں۔پاکستانی وفد کی ملاقات چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل زحانگ چاﺅاور وو یاکن اور دوسرے اہم ممبران سے ہوئی جس میں دونوں اداروں کی بریفینگ کے بعد اکادمی ادبیات پاکستان اور چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان باہمی یادداشت پر دستخط ،باہمی بنیادوں پر ادب کے تراجم اور دوسرے ادبی امور پر تبادلہ خیال اور اتفاق رائے پایا گیا۔اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے اکادمی کی طرف سے اکادمی کے شش ماہی رسالہ” پاکستانی لٹریچر “ خصوصی شمارہ جلد نمبر12-13 (2007-08) چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کو چینی زبان میں ترجمہ کے سلسلے میں پیش کیا اور چین کے ادب کو پاکستانی زبانوں میں ترجمہ کے سلسلے میں بھی یقین دہانی کرائی گئی۔چائنا ساﺅتھ ایشیا لٹریچر کا دوسرا فورم جو کہ اکتوبر 2019ءمیں کھٹمنڈو نیپال میں ہونا طے پایا ہے کے حوالے سے پاکستان کی شرکت کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی غور و خوض کیا گیا۔وفد میں پاکستان کی طرف سے امجد اسلام امجد جیسے سینئر اور ممتاز شاعر کی وفد میں موجودگی کو سراہا گیا اور ان کی ادبی خدمات جو کہ چینی زبان میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ پاکستانی وفد کی جانب سے کتابوں اور دوسرے تحائف چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اور دوسرے ممبران کو پیش کےے گئے اور بیجنگ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے لےے کتابوں کا تحفہ دیا گیا۔ چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں چائنا کے ممتاز ادیب بھی شرکت کریں گے۔
*******
پریس ریلیز
اسلا م آباد( پ ۔ ر) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام پاکستانی ا دیبوں کا چار رکنی وفد چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن کی دعوت پر پانچ روزہ دورے پر چین اور پاکستان کے مابین پہلے سے طے شدہ کلچرل ایکسچینج معاہدے کے تحت ان دنوں چین کے دورے پر ہے۔ وفد میں امجد اسلام امجد ، ڈاکٹر ادل سومرو، بشریٰ فرخ اور اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید شامل ہیں۔وفد کو چائنا کے مشہور ترین مقامات Forbidden City اور Temple of Heaven کا دورہ کرایا گیا جس سے وفد کے اراکین بہت لطف اندوز ہوئے۔ چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں مقامی ادیبوں سے ملاقات کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں چینی ادیبوں کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔اس تقریب میںپاکستان اور چائنا کے ادیبوں کے درمیان باہمی دلچسپی اور مختلف ادبی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تقریب میں پاکستانی وفد اور چائنا رائٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے اپنے ملک میں ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے ادیبوں کے درمیان ادبی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اتفاق کیا گیا۔ پاکستانی وفد کے اعزاز میں ایک پرلطف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

PRESS RELEASE

Islamabad (P.R). Pakistan Academy of Letters (PAL)’s 4-member writers’ delegation comprising of Amjad Islam Amjad, Dr.AdalSoomro, BushraFarrukh and Dr. Rashid Hameed, Director General Pakistan Academy of Letters are visitingBeijing, China on the invitation of China Writers Association (CWA).The visit is being organized under the Cultural Exchange Agreement between China and Pakistan.

A meeting of Director General CWA Zhang Jao and member CWA Wu Yiqin was held today with the PAL’s writers’ delegation at Beijing. During the meeting after briefing (of PAL and CWA) significant matters and possible areas of cooperation such as signing of MoU, translation of literature on reciprocal basis were taken under consideration, upon which unanimously agreed by the parties.

Director General, PAL on behalf of PAL handed over PAL’s Bi-annual JournalPakistani Literature Special Issue Women Writers Vol-12-13 2007-8 for translation into Chinese language which was appreciated and he also welcomed the proposal of translating the Chinese literature into Pakistani languages.

During the meeting the participation of Pakistan in 2nd China South Asia Literature Forum which is going to be held in Kathmandu, Nepal in October, 2019 has also been made sure.

The presence of senior, prominent and celebrated poet Amjad Islam Amjad was taken as an honor whose achievements, specially his work of Chinese language was appreciated by the CWA.

The gifts of books and other were presented by PAL’s writers’ delegation to CWA as well as a gift of book was also presented to the department of Urdu of Beijing University, China.
A dinner in the honor of the PAL’s writers’ delegation will be arranged, which would be attended by the prominent writers of China.

******
Islamabad (P.R). Pakistan Academy of Letters (PAL)’s 4-member writers’ delegation comprising of Amjad Islam Amjad, Dr. Adal Soomro, Bushra Farrukh and Dr. Rashid Hameed, Director General Pakistan Academy of Letters are visiting Beijing, China on the invitation of China Writers Association (CWA). The visit is being organized under the Cultural Exchange Agreement between China and Pakistan. CWA arranged a visit of delegation to the famous sights of Forbidden City and Temple of Heaven. As well as a round table discussion was also arranged, where was an exchange of valuable views between the writers of both countries. As well as the ways of further strengthening the literary relations of both the sides were also discussed. A welcoming banquet was also given in the honor of the Pakistani writers delegation from CWA.

Comments are closed.