ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق نے افسانہ و ڈرامہ نگار، مصور، اداکار و صداکار، ترقی پسند دانشور ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد جیسے سچے اور کھرے ادیب بہت کم ہوتے ہیں۔ انہوں نے تمام زندگی ادب کی خدمت کی ۔ وہ اہم لکھنے والوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر انور سجاد کی کتابیں اردو ادب کے لےے گراں قدر سرمایہ ہیں ۔ ان کے انتقال سے ادیب و دانشور ایک کھرے اوراہم اہل قلم سے محروم ہوگئے ۔ چیئرمین ،اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر راشد حمید نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Comments are closed.