ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال پرانجینئرعامر حسن کی تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر) ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال سے اردو فکشن کے عظیم ابواب میں سے آج ایک باب بند ہو گیا،یہ بات وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ انجینئرعامر حسن نے افسانہ و ڈرامہ نگار ڈاکٹر انور سجاد کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انور سجادفکشن کی آبرو ہی نہیں وہ ایک فطری اداکار اور ماہر رقاص بھی تھے۔ پی ٹی وی کی 1975 میں نشر ہونے والی تاریخی ڈراما سیریز “آخر شب “ میں مشہور مورخ ضیاالدین برنی کا مرکزی کردار کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا۔ انہوں نے 84 برس بھرپور زندگی گزاری۔ ڈاکٹر انور سجاد نے ایم بی بی ایس کیا اور کچھ عرصہ پریکٹس بھی کی مگر یہ پروفیشن اختیار نہیں کیا۔وہ پاکستان کے اہم لکھاری تھے، ان کے انتقال سے ادب ایک اہم لکھنے والے سے محروم ہوگیا ہے۔ انجینئرعامر حسن نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Comments are closed.