محمد اسماعیل اعوان کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق نے ہندکواور اُردو کے شاعر،ادیب اور محقق محمد اسماعیل اعوان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد اسماعیل اعوان کا سائیں احمد علی پر تحقیقی کام اہمیت کا حامل ہے۔ مرحوم کی اُردو اور ہندکو ادب کے لےے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ۔ چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے مرحوم کے لیے دُعائے مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Comments are closed.