ڈاکٹر جمیل جالبی کے اہل خانہ سے تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر)وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، انجنیئر عامر حسن اور سید جنید اخلاق، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان معروف ادیب اور دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پراظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے اور ان کے بیٹے خاور جمیل اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری انجنیئر عامر حسن نے کہا کہ ادب کے لیے ڈاکٹر جمیل جالبی کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی، ان کی تحریریں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ چیئرمین اکادمی سید جنید اخلاق نے کہا کہ ڈاکٹر جمیل جالبی ایک بڑے ادیب تھے، ان کی وفات سے جو خلا ء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری انجنیئر عامر حسن نے اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے خاور جمیل کو ڈاکٹر جمیل جالبی کو ملنے والے کمال فن ایوارڈ2017کاچیک بھی پیش کیا۔ وفاقی سیکرٹری انجنیئر عامر حسن اور سید جنید اخلاق، چیئرمین اکادمی نے
ڈاکٹر جمیل جالبی کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Comments are closed.