تقریب’’اہل قلم سے ملیے‘‘کے تحت پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد (پ ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام ’’اہل قلم سے ملیے‘‘ کی 39ویں تقریب ممتاز دانشور ، محقق اور اقبال شنا س پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر کے ساتھ مورخہ 02؍مئی 2019ء بروزجمعرات، 3:30بجے سہ پہر ،اکادمی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابراپنی زندگی اور ادبی سفر کے بارے میں تفصیلی گفتگو کریں گے۔تقریب میں اُن کے قریبی عزیز و اقارب اور دیگر اہل قلم،پروفیسر ڈاکٹر ایوب صابر کے فن و شخصیت اور ان کی ادبی خدمات کے حوالے سے گفتگو اور سوالات کریں گے۔

Comments are closed.