مالدیپ کے وفد کا دورہ اکادمی ادبیات پاکستان

اسلام آباد (پ۔ر) دھوی لینگویج اکیڈمی ،مالدیپ سے ادیبوں اور دانشوروں کا سات رکنی پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ وفد میں اشرف علی ،صدر دھوی لینگویج اکیڈمی ، نسیم احمد ڈائریکٹر جنرل ، شمع علی،، محمد فیضان احمد، اشرف عبد الرحیم ، احمد ندیم، آئی۔ ٹی کنسلٹنٹ اور انس محمدشامل ہیں۔ وفد26؍ اپریل2019ء کو صبح اکادمی ادبیات پاکستان میں پاکستانی ادیبوں شاعروں اور دانشوروں سے ملاقات کرے گا۔ بعدازاں دونوں اکیڈمیز کے درمیان(M.O.U) پر دستخط کیے جائیں گے اور پاکستانی ادب اور مالدیپ کے ادب کے تراجم کے ذریعے قریب لانے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔اس سے قبل چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق مالدیپ کے وفد کو اکادمی ادبیات پاکستان کے حوالے سے بریف کریں گے۔ وفد25؍ اپریل2019ء کو دس بجے وفاقی و پارلیمانی سیکرٹری، قومی تاریخ اور ادبی ورثہ، غزالہ سیفی سے ملاقات کرے گا۔

Comments are closed.