معروف شاعر علی یاسرؔ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری مبارک

معروف شاعر، ادیب، محقق اور نقاد علی یاسرؔ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز مل گیا۔ ان کے پی ایچ ڈی اردو کے تحقیقی مقالے کا عنوان ’’اردو غزل میں تصورِ فنا و بقا: تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ‘‘ تھا۔ انھوں نے ڈاکٹر ارشد محمود ناشادؔ کی نگرانی میں علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے ڈاکٹریٹ مکمل کی۔ ڈاکٹر علی یاسرؔ گزشتہ پچیس برس سے بطور شاعر و ادیب اپنی شناخت بنائے ہوئے ہیں۔ ملکی علمی و ادبی حلقوں نے ان کو ڈاکٹریٹ مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ڈاکٹر علی یاسرؔ ایک مانے ہوئے شاعر اور ٹی وی رائٹر ہیں جو آج کل اکادمی ادبیات پاکستان میں اسلام آ باد میں منصبی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ شاعروں اور ادیبوں نے علی یاسرؔ کو ڈاکٹر علی یاسرؔ بننے پر تبریک پیش کی ہے اور ان کی تعلیمی ترقی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

Comments are closed.