اکبر معصوم کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق نے اردو، پنجابی اور سندھی کے شاعراور ادیب اکبر معصوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اکبر معصوم کی اردو غزل کے لیے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ان کا شعری مجموعہ ’’اور کہاں تک جانا ہے ‘ ‘ شعر ی ادب میں ایک اہم مجموعے کے طورپر یادرکھی جائے گی ۔ چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے مرحوم کے لیے دُعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Comments are closed.