افتخار مجازکے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق نے شاعر، ادیب اور سابق ڈائریکٹر نیوز پی ٹی وی افتخار مجاز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ افتخار مجاز کی ادب اور پی ٹی وی کے حوالے سے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے مرحوم کے لیے دُعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Comments are closed.