اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام ’’پاکستانی خواتین کا قومی ادبی سمینار‘‘

زبیدہ جلال مہمان خصوصی اور غزالہ سیفی مہمان اعزاز ہونگی
اسلام آباد(پ ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستانی خواتین کا قومی ادبی سمینار اور خواتین شاعرات کا مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔ صدارت ڈاکٹر فاطمہ حسن کریں گی۔ مہمان خصوصی زبیدہ جلال وفاقی وزیر دفاعی پیداوار ہونگی اور غزالہ سیفی پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن مہمان اعزاز ہوں گی۔ سیمینارآج مورخہ08مارچ؍2019ء بروزجمعہ، دوپہر 3:00بجے ،اکادمی ادبیات پاکستان کانفرنس ہال ، پطرس بخاری روڈ، سیکٹر H-8/1، اسلام آبادمیں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر خواتین پر لکھی گئی کتابوں کی تقریب رونمائی بھی ہو گی۔ نظامت ڈاکٹر حمیرا اشفاق اور طاہرہ غزل کریں گی ۔

Comments are closed.