سُرور انبالوی کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق نے معروف شاعراور ادیب سُرور انبالوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ سُرور انبالوی کے شعری مجموعے اردو ادب کے لیے گراں قدر سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے تمام زندگی ادب کی خدمت کی ۔ وہ راولپنڈی کے اہم لکھنے والوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ ان کے انتقال سے ادیب و دانشور ایک سچے اہل قلم سے محروم ہوگئے ہیں۔ چیئرمین ،اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر راشد حمید نے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Comments are closed.