اختر جعفری کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین سید جنید اخلاق نے پاکستان کے معروف شاعر، ادیب اوربراڈ کاسٹراختر جعفری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اختر جعفری اعلیٰ پائے کے شاعر اور ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک براڈ کاسٹر بھی تھے۔ اُ ن کے بہت سے گیتوں اور نغموں کو عوامی پزیرائی ملی۔ چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے مرحوم کے لیے دُعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

Comments are closed.