دیرینہ ملازم مختار احمد کے انتقال پر اکادمی ادبیات پاکستان کی تعزیت

اسلام آباد (پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے ملازم مختار احمدرضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔ چیئرمین سید جنید اخلاق، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید،افسران اور سٹاف نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور اُن کے ایصال ثواب کے لیے دُعائے مغفرت کی۔ مختار احمدگزشتہ برس اکادمی ادبیات پاکستان سے ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔مرحوم ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں اُن کے آبائی قبرستان واقع نوتھیاں،گجرات میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں اکادمی ادبیات پاکستان کے افسران اور ملازمین کے علاوہ اہل علاقہ اور دیگر احباب نے شرکت کی۔

Comments are closed.